اسلام آباد: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شہر میں کاروباری تعلیمی ادارے کو ٹی ٹی پی کی جانب سے بھتے کی کال اور خط موصول ہوئے، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں، ملزمان نے خطوط میں 5،5 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایجنسیوں کی مدد سے دھمکی آمیز کالز اور دس خطوط بھیجنے والے ملزمان کی تلاش شروع کی، انہیں دھمکی آمیز کالز سے ٹریس کرکے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، شیر بخت مرکزی ملزم ہے جس کا تعلق سوات سے تعلق ہے اور وہ ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔
ملک جمیل ظفر نے کہا کہ ملزم شیر بخت نے بھتے کے لئے افغانستان سے کالز کروائیں، اس کے 2 ساتھی افغانستان میں بھی ہیں، ملزمان نے سوات سے خطوط پوسٹ کیے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں بم بلاسٹ کی دھمکی دی، خطوط سوات کے ڈاک خانے سے پوسٹ کیے گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
The post اسلام آباد سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Cbhz7b
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box