اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا اور اس فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی اور سمری کے پیرا 6 میں افسروں کے پینل سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا تقرر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی پیشہ وارانہ زندگی پر ایک نظر
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو افسران کے ناموں کی سمری بھیجی گئی جس پر انہوں نے غور کیا۔ وزیراعظم نے سمری میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کےلیے مجوزہ تمام امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا آخری دور آج ہوا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا۔
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر 20 نومبر 2021ء سے کیا گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
The post لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XPwRQa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box