اسلام آباد: پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات پر کمیشن نہ بڑھانے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، لیکن حکومت نے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی اور کمیشن نہیں بڑھایا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
The post ملک بھر میں ایک بار پھر پیٹرول بحران کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZlF7b5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box