لاہور: شوہر نے بيوی كو اس کی سالگرہ پر تحائف ميں تول ڈالا، اور اسے تحائف کے علاوہ كار، موٹرسائيكل اور ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی ميں منائی گئی انوكھی سالگرہ میں شوہر نے دنياوی كہاوت كو حقيقت ميں بدلتے ہوئے بيوی كو تحائف ميں تول ڈالا، ناصر عرفات نامی شوہر نے اپنی بيوی نائلہ ناصر کی سالگرہ كے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، اور سیکڑوں افراد کی دعوت کا اہتمام کیا۔
تقریب کے دوران نائلہ سمیت تمام افراد اس وقت حیران ہوگئے جب ناصر عرفات نے بیوی کو ترازو میں بٹھا کر دوسرے پلڑے میں تحائف رکھنا شروع کردیئے، اور تحائف کا پلڑا بھاری ہونے کے بعد جب اس کی بیوی ترازو سے اتری تو اس نے اپنی بیوی کو كار، موٹرسائيكل اور ہیرے کی انگھوٹھی بھی تحفتاً پیش کی، جس پر تقریب میں مدعو تمام افراد نے دل کھول کر شوہر کو داد دی۔
The post شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZIiNZu
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box