جسٹس قاضی فائزعیسٰی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے کے درمیان جھگڑا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ اور جسٹس قاضی فائز عیسی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فاِز عیسی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ جب کہ قاضی فائز عیسی کی شکایات پو ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کی ریلی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے اسکاڈ میں رکاوٹ ڈالی، اور غصے میں مغلظات بھی بکیں، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، تاہم جسٹس فائز عیسیٰ وہاں سے چلے گئے اور پولیس کو شکایات کردی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے، اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔

 

The post جسٹس قاضی فائزعیسٰی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے کے درمیان جھگڑا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BjPt8r

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...