کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کراچی میں واقع رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم دیا تھا، عدالت عظمیٰ نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
کمشنر کراچی نے عدالتی حکم پر عمل کے لیے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے کو معاونت کے لیے خط لکھ دیئے ہیں جب کہ نسلہ ٹاور کی بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بند کردی ہے۔
نسلہ ٹاور کی بجلی گزشتہ روز کاٹ دی گئی تھی جب کہ گیس اور پانی کے کنشکن منقطع کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیمیں منگل کی صبح پہنچیں، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے رہائیشوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم ان کا احتجاج کسی کام نہ آیا۔
The post سپریم کورٹ کے حکم پر عمل؛ نسلہ ٹاور کی بجلی، گیس اور پانی بند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zx9H1N
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box