لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت سرینا ہوٹل میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور صوبے میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے مشترکہ اقدامات کرکے مہنگائی پر قابو پائیں، عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، عوام کو ریلیف دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، منتخب نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے، کسی کو جائز کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔
اجلاس مین وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، فیصل آباد کی انتظامیہ، پولیس افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
The post عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vMURjx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box