ڈالر کی اونچی پرواز؛ قدر 176 روپے سے بھی اوپر چلی گئی

 کراچی: سیاسی کشیدگی اور معیشت کے خراب حالات روپیہ پر دباؤ کا باعث بن گئے جس کے نتیجے میں منگل کو بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان جاری رہی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 176 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 84 پیسے کے اضافے سے 175.27 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 90 پیسے بڑھ کر 176.40 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں عدم مخالفت اور ڈالر کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی پالیسی سے ایک طرف تو درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنی ہے جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف کو روپیہ کی قدر کو آزاد رکھنے کا پیغام دینا ہے۔

یہ پڑھیں : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی بیرل برینٹ کی قیمت بڑھ کر 86 ڈالر اور امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 85 ڈالر کے ساتھ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے جیسے عوامل کے باعث بھی ڈالر اور دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی دوچار ہے۔

The post ڈالر کی اونچی پرواز؛ قدر 176 روپے سے بھی اوپر چلی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CmghX2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...