اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹی ایل پی کیلیے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحری لبیک کے 30 کارکن گرفتار کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیم کے مارچ کو سپورٹ کرنے کے لیے نکلے تھے اور انہوں نے جلاؤ گھیراؤ اور موت کا خوف دلا کر دکانیں بند کرانے کی کوشش کی ، ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلئے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اپنی کارروائی میں اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سمیت مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتار کیا تھا اور ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد سے حمزہ شیخ جبکہ دیگر شہروں سے نعیم سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر سوشل میڈیا پر نفریت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور کلپ اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
The post سوشل میڈیا پر ٹی ایل پی کےلیے پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bpy7Hp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box