کراچی: محمود آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون فرنچائز کے مالک سے 31 لاکھ سے زائد چھین لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود آباد میں موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے مالک سے اسلحے کے زور پر 31 لاکھ 10 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ہیڈ محرر محمود آباد سندر خان نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر سوا ایک بجے کے قریب محمود آباد میں قائم موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کا مالک شفقت اپنے دفتر سے موٹر سائیکل پر نقدی لے کر شارع فیصل پر واقع دوسری برانچ جا رہا تھا، جیسے وہی وہ محمود آباد پارسی گیٹ پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔
فرنچائز کے مالک شفقت نے پولیس کو بتایا کہ 5 موٹر سائیکلوں پر 10 ڈاکو سوار تھے اور انھوں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر مجھ سے 31 لاکھ 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، ہیڈ محرر محمود آباد کا اس بابت کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم موٹر سائیکل پر لے کرجانا سمجھ سے بالاتر ہے تاہم پولیس نے فرنچائز کے مالک شفقت نیازی کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جب کہ پولیس علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے۔
The post کراچی میں 10 ڈاکو موبائل فرنچائز کے مالک سے 31 لاکھ روپے چھین کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XZ5O4S
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box