کراچی: سپریم کورٹ نے گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ نے گلی، محلوں کے تجاوزات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
تحریری حکم کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سیز گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ بتایا جائے، ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی جب کہ اگلے سیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سی رپورٹس کے ہمراہ خود پیش ہوں۔
سپریم کورٹ نے سندھ بھر کے تمام میونسپل کمشنرز کو بھی طلب کرلیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق تمام میونسپل کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کی رپورٹ جمع کرائیں۔ گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سٹرکوں کی اطراف سے تجاوزات فوری ختم کریں۔
The post سپریم کورٹ کا گلی، محلوں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GuXwTN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box