کراچی: بوٹ بیسن کے علاقے کیماڑی گلشن سکندر آباد پولیس چوکی کے قریب تیز دھار آلہ کا وار کر کے قتل کیے جانے والے پولیس اہلکار کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
پیر کو بوٹ بیسن تھانے کے علاقے گلشن سکندرآباد چوکی کے قریب برقعہ پوش نامعلوم ملزم نے حملہ کر کے تیز دھار آلے کے وار سےجیکسن تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل 23 سالہ سہیل خان ولد ندیم کو قتل جبکہ سٹی کورٹ تھانے میں تعینات پولیس اہلکار شبہازکوزخمی کردیا تھا۔
سہیل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ بوٹ بیسن پولیس نے ایک پولیس اہلکارکو قتل اوردوسرے کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 21/842 بجرم دفعہ 302 کے تحت برقعہ پوش نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق پیر کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب مقتول اہلکار کو کسی نے فون کرکے کیماڑی سکندرآباد بلایا تھا۔ مقتول اہلکار اپنے دوست شہباز کے ساتھ وہاں پہنچا تھا ۔ اچانک برقعہ پہنے شخص نے پولیس اہلکاروں پر تیز دھار آلہ کے وار سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سہیل خان جاں بحق اور اہلکارشہباز زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
ابتدائی طور پر پولیس نےذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تھا ۔ پولیس نے مقتول پولیس اہلکار کا موبائل کال ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا ہے ، کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل ہونے کے بعد تفتیش میں پیش رفت کا امکان ہے ۔
The post برقع پوش حملہ آور نے تیز دھار آلے کا وار کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30QzpOX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box