دکی: بلوچستان فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے مضرصحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دکانوں پر جرمانے عائد کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی ( بی ایف اے ) كے زونل ڈائریكٹر شراف الدین، اسسٹنٹ كمشنر دكی حضرت ولی كاكڑ، زونل فوڈ سیفٹی آفسیرڈاكٹر زمان اور ڈاكٹر عبدالباری نے لیویز فورس كے ہمراہ دكی میں كارروائی کی۔ مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء کیی فروخت کے خلاف ہونے والی اس کارروائی میں 10 دكان داروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
بی ایف اے نے جن دکان داروں کے خلاف کارروائی کی ان میں بیكری، ہوٹل، جوس كی دكان اور پرچون اسٹور شامل ہیں۔ چھاپوں كے دوران دكانوں سے زائد المیعاد اشیاء، خراب كپ وپیالے، چائنیز نمک ( اجینو موتو) اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت كرتے زونل سربراہ فوڈ سیفٹی ٹیم شراف الدین نے كہا كہ فوڈ اتھارٹی نے ژوب ڈویژن میں بھر پور كارروائیاں شروع كی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صاف ستھری حفظان صحت کے مطابق اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے كہا كہ مضرصحت اور زائد المیعاد اشیاء فروخت كرنے والے دکان داروں پر 2 ہزار سے لے کر 20 لاكھ روپے تک جرمانے عائد كیے جائیں گے۔
The post مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائی ، متعدد دکان داروں پر جرمانے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bhexlY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box