جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم

 راولپنڈی: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنرل ندیم رضا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں دفاعی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو شامل تھے۔

اجلاس میں سیکیورٹی امور بشمول اسٹریٹجک اور روائیتی پالیسیوں کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ خطے بالخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال اور امن کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں درپیش چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کے مسلح افواج کے ورک پلان پر غور کیا گیا۔ عسکری قیادت نے مسلح افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی، جامع سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز قومی نکتہ نظر کے تحت کوشاں ہے، قومی سیکیورٹی اور دفاع کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، مسلح افواج تمام دفاعی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

The post جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Epbx3r

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...