ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے اسلام آباد جانے والی سڑکیں بند

 لاہور /  راولپنڈی: کالعدم تحریک لبیک کا مارچ مریدکے میں تین روزقیام کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیاہے۔ مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

اسلام آبادکی طرف جانیوالی جی ٹی روڈپر متعددمقامات پرکینٹینرزلگائے گئے ہیں۔ دریائے چناب سے پہلے سڑک پرخندقیں بنادی گئی ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مری روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کے تمام تعلیمی ادارے و تمام کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر بھی بند ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ ٹی ایل پی کا فرانس کے سفیرکی ملک بدری کا مطالبہ منظور نہیں کرسکتے باقی مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

The post ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے اسلام آباد جانے والی سڑکیں بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jISSaS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...