اسلام آباد ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایف آئی اے اہلکار برطرف

 راولپنڈی: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملے کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث امیگریشن عملے کے دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا، اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے۔

ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے دو اہلکار ہیڈ کانسیٹبل شاہد حفیظ اور محمد اسد انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

جعلی دستاویزات پر شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، امیگریشن کے دونوں اہلکار تحقیقات کے دوران الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھاکہ نوکریوں سے برطرف ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ منسلک ایجنٹس کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

The post اسلام آباد ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایف آئی اے اہلکار برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bptpid

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...