جمرود: خیبر پولیس نےبھگیاری چیک پوسٹ پر ناكہ بندی کے دوران ہیروئن اسمگلنگ كرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے 13 كلو گرام ہروئین برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات كے مطابق ڈسٹركٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض كے خصوصی احكامات پر ایس ایچ او جمرود اكبر آفریدی نے بھگیاری چیک پوسٹ پر كارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔ دوران تلاشی كار رجسٹریشن نمبر LXN-5007 كے خفیہ خانوں سے 13 كلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے کار میں سوار دو ملزمان منظور ولد عبدالروف سكنہ شنواری اورارمان گل ولد فاتح خیل سكنہ ابدال خیل كو گرفتار كركے جمرود حوالات منتقل كر دیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
The post خیبر پولیس نے ہیروئین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pTIqBc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box