کراچی: بہادرآباد میں دن دیہاڑے 6 نوجوان دوستوں کو اسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔
شہر قائد میں شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا۔ بہادرآباد میں دن دیہاڑے 6 نوجوان دوستوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 نوجوان دوست سڑک کنارے کھڑے ہوکر آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران 2 ملزمان موٹر سائیکل پیدل لیکر نوجوانوں کے پاس پہنچے اور اسلحہ کے زور پر نوجوانوں سے لوٹ مار شروع کردی ۔
اسلحہ دیکھ کر کسی بھی نوجوان نے مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کی، ایک ملزم نے ایک ایک کرکے تمام لڑکوں سے موبائل فونز جمع کئے۔ دونوں ملزمان نے منٹوں میں واردات کی اور فرار ہوگئے۔
The post بہادرآباد میں دن دیہاڑے 6 نوجوان دوستوں کو اسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ci0BUO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box