دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے، مشیر خزانہ

 اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمرعاہ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصول اور پالیسی سطح کے مذاکرات ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا، اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا، سعودی عرب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے 3 ارب ڈالر دے گا، سعودی عرب سے ملنے والی رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے، اب جو تقابلی جائزہ آیا ہے اس میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں، ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی۔

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے، معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاپر مرتب ہوئیں، دنیا بھر میں کھانے پینے اور انرجی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں،غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھی ہیں،امید ہے اگلے 6 ماہ تک دنیا بھر میں قیمتیں کم ہوں گی۔ تیل کی قیمتوں میں 450ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں، دیگر تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں قدرے کم ہیں، حکومت نے گیس کی قیمتیں کنٹرول کی ہیں اور یوریا کھاد کی قیمتیں بھی نہیں بڑھنے دی گئیں۔

The post دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے، مشیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bfEH8M

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...