اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ واضح کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں، سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے۔
یہ پڑھیں : کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت پنجاب میں ایک بار پھر مذاکرات شروع
The post پولیس کو شہید کرنے والوں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہوں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pIr4aF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box