کراچی: نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاورخالی کرنے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی، آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم
ذرائع کا کنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جاسکی۔
The post نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mu4PDe
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box