اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کےقتل پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت سے وضاحت مانگ لی اور بھارتی ناظم الامورکو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور سویلین قیدی ضیا مصطفیٰ کے قتل پر شدید احتجاج کیا ۔
بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیاکہ ضیامصطفیٰ 2003 سے بھارت کی قید میں تھا۔ پاکستان نے پاکستانی قیدیوں کی حفاظت اورتحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ماضی میں بھی پاکستانی سویلین قیدی مردہ پائےگئے۔ پاکستان بھارت کی ماورائےعدالت قتل کی شدیدمذمت کرتاہے. بھارتی حکومت فوری طورپرشفاف تحقیقات کرےاورذمہ داروں کاتعین کرے۔
The post مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کےقتل پر پاکستان کا شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZElE5R
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box