اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ فرانسیسی ٹی وی نے پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کردیا۔
چوہدری فواد حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس 24 ٹی وی چینل نے پاکستانی فضائیہ کے افغانستان کی وادی پنجشیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بےنقاب ہوگئی
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں فرانس 24 ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ بھی شیئر کی، جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ہستی ٹی وی چینل نے طالبان کے پنجشیر پر قبضے کے بعد پاکستان ائیر فورس کے پنجشیر پر حملوں سے متعلق جعلی رپورٹ جاری کی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹائمز ناؤ (Times Now Naubharat) اور زی ہندوستان ٹی وی چینلز نے بھی اسی ویڈیو کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ بھارت کے پاکستان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بے نقاب کر رہا ہے۔
The post فرانسیسی ٹی وی نے پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3B2CB7t
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box