ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے، شیخ رشید

 کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے، ستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے، دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرا خارجہ رابطے میں ہیں۔ ہم بھارت سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کے لئے تیار ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے،

شیخ رشید نے کہا کہ اسی ہفتے چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران خان کو مہنگائی کی فکر ہے، (ن) لیگ کنویں کی مینڈک ہے، پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر بات ہورہی ہے، ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے۔

The post ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BapXn6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...