نہر کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے

اوکاڑہ: اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب جھال میں میاں بیوی سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب جھال کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق اور میاں کو بچالیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نہر کے کنارے سیلفی بنا رہے تھے کہ پاؤں سلپ ہونے سے بیوی نہر میں گر گئی،  بیوی کو بچانے کےلئے شوہر نے بھی چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے زندہ نکالے جانے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جب کہ ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کے لیے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔

 

The post نہر کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YiBwKC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...