خیبرپختونخوا میں ایک دن کے دوران 102 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

 پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے مزید 102 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے بھر میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے مزید 102 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بونیر میں 20 ، پشاور میں 10، شانگلہ میں 9، مانسہرہ میں 8 افراد، ایبٹ آباد میں 5، کرک، صوابی اور مردان میں 4،4 ، بٹگرام، خیبر اور نوشہرہ میں 3 ، 3، چارسدہ میں 2 افراد جب کہ بنوں، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے مجموعی طور پر 15 ہزار 187 مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 558 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 635 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 153 افراد زیر علاج ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں ایک دن کے دوران 102 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3B2Czwn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...