گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو کام یابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے ۔ سلیکٹڈ اور جعلی  وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھ اکہ آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے۔ اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

The post گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e5BJWU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...