سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

 اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں ہونے والا سب سے بڑے اپ سیٹ کیسے ہوا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ  10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔

نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بڑا اپ سیٹ؛ حکومتی امیدوار کو شکست دے کر یوسف رضا گیلانی کامیاب

اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔

تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

The post سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3083bLB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...