الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وقت کی کمی کے پیش نظر سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات کے لیے وقت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی نادرا، ایف آئی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے گی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4 ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد بدھ کو ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں صدارتی ریفرنس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ کی رائے بھی آئی تھی۔

The post الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bQeQ77

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...