اسلام آباد کے شہریوں کےلیے بری خبر، کورونا کے ساتھ پولن الرجی کا موسم بھی شروع

 اسلام آباد: شہراقتدار میں پولن سیزن شروع ہوچکا ہے جس کے بعد اب شہریوں کا کورونا کے ساتھ پولن الرجی سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ہوا میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہونے لگا۔ ہوا میں پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر 1877 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین نے الرجی کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ الرجی کےمریض گرد وغبار، حشرات کیلئے استعمال ہونے والے اسپرے، سگریٹ کا دھواں، پینٹس، پرفیوم، باغ میں چہل قدمی، فرش پر کارپٹس کا استعمال اور سفر کے دوران گاڑی کا شیشہ بند کرنے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر 14-1 تک ریکارڈ ہو تو اسے پولن کی کم شرح کہتے ہیں۔ ہوا میں پولن کی مقدار15-89 تک ریکارڈ تو اسے درمیانہ شرح کہتے ہیں۔ ہوامیں پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر 90-1499 ریکارڈ ہو تو اس کو پولن کی بلند سطح کہتے ہیں۔ اگر ہوا میں پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر1500 سے تجاوز کر جائے تو اسے بلند ترین سطح سمجھا جاتا ہے۔

The post اسلام آباد کے شہریوں کےلیے بری خبر، کورونا کے ساتھ پولن الرجی کا موسم بھی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r7RxfJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...