کاروبار آسان: جائیداد رجسٹریشن کیلیے پی ٹی ون کی شرط ختم

 لاہور:  پنجاب میں کاروباری آسانی کیلیے جائیداد رجسٹریشن کیلئے پی ٹی ون کے حصول کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اسٹامپ پیپر کے اجرا کے عمل کو مکمل طور پر خود کار بنایا جا رہا ہے۔ آئندہ چند دن میں درخواست گزار پراپرٹی کی رجسٹریشن کے لیے ای خدمت سینٹر سے بآسانی اسٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گے۔ عدالتوں میں متنازع جائیدادوں کے معاملات کو ایک سال سے کم عرصہ میں نمٹانے کے لیے بورڈ آف ریونیو کے 1959ء کے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں صوبے میں کاروبار میں آسانی کے اشاریوں میں تین درجہ تک بہتری آئے گی۔

ملکیتی ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ کورٹ فیس کی ای پے کے ذریعے آن لائن وصولیوں کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔ کاروبار میں آسانی کے لیے عام آدمی کی سہولیات تک رسائی کے لیے ای خدمت سینٹرز کے دائرہ کار میں وسعت کو یقینی بنایا جائے گا۔

The post کاروبار آسان: جائیداد رجسٹریشن کیلیے پی ٹی ون کی شرط ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bbwsvn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...