اسلام آباد: 1973 ء کے آئین کے تحت سینیٹ کی تشکیل کے دو مقاصد تھے۔
ایک تو چاروں صوبوں کو وفاقی ایوان میں برابر کی نمائندگی دے کرریاست پر اعتماد پیدا کرنا تاکہ وہ فیصلہ سازی میں خود کو شریک سمجھیں۔دوسرا مقصد یہ تھا کہ پارلیمنٹ کا دوسرا ایوان قومی اسمبلی کے کام کا جائزہ لیتا رہے۔
اگراس کے کام میں غلطی یا کوئی پہلو نظر انداز ہو جائے تو سینیٹ تصحیح کر سکے۔اس کی نششت کا دورانیہ 6 سالہ ہوتا ہے ، اس کیلئے امیدوار کو براہ راست الیکشن کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ قومی و صوبائی اسمبلیاں حلقہ انتخاب ہوتا ہے۔ سینیٹرز کووہ تمام مراعات حاصل ہوتی ہیں جو ارکان قومی اسمبلی کو حاصل ہوتی ہیں۔ منتخب سینیٹر کی تنخواہ 1لاکھ50ہزار جبکہ چیئرمین کی تنخواہ 2لاکھ25ہزار اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ1لاکھ85ہزار روپے ہے
The post سینیٹر کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ،ارکان اسمبلی والی مراعات ملتی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bKovvS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box