اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے جب کہ ایک وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر دوسرا جائزہ اجلاس کابل میں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود کی قیادت میں سینئر دفتر خارجہ حکام نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرواعظ ناب نے افغانستان کی نمائندگی کی، اجلاس میں پاک افغان تعلقات کی تمام جہتوں کا جائزہ لیا گیا۔
پولیٹیکو ڈپلومیٹک ورکنگ گروپ میں پاکستان نے باضابطہ اعلی سطح کے تبادلوں، ایپٹیکا، جے ای سی سمیت موجودہ میکانزم کے استعمال ، معاشی شراکت میں اضافہ اور عوام سے عوام کے تبادلے کو تیز کرنے پر توجہ دی گئی۔
مہاجر ورکنگ گروپ نے پاکستان میں افغان مہاجرین سے متعلق تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امن اور مفاہمتی عمل سے افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کو ممکن بنایا جائے گا۔
The post افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DfzBMg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box