ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، سعید غنی

 کراچی: وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی شہرکے مختلف نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔

صوبائی وزیرنے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

The post ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mQqzHx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...