قبائلی اضلاع کے انضمام کی آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قبائل اضلاع کے خیبر پختون خوا میں انضمام سے متعلق کی گئی پچیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔

سپریم کورٹ میں پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ پچیسویں ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 247(6) کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ قبائلی اضلاع کو الگ صوبہ بنانا ہو یا ضم کرنا ہو آرٹیکل 247(6) کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ انتہائی دلچسپ نوعیت کا کیس لے کر آئے ہیں۔

عدالت نے نے پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی، اور وفاقی اور کے پی حکومت سمیت قبائلی اضلاع کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو نوٹسز جاری کر دیے۔ جب کہ سپریم کورٹ نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

 

The post قبائلی اضلاع کے انضمام کی آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iWAJnA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...