وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔
اسلام آباد کے علاقوں جی نائن ٹو اور تھری میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز 25 سے کم ہوکر یومیہ سات سے 8 پر آگئے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ دونوں سب سیکٹرز میں لاک ڈاؤن سے پہلے یومیہ 25 سے زائد کیسز نکل رہے تھے جو کم ہوکر سات سے آٹھ پر آگئے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے مزید سات یوم بعد اصل شرح سامنے آئے گی۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس کا چونکہ دورانیہ چودہ یوم ہے لہذا اس میں حتمی شرح سامنے آتی ہے، جی نائن ٹو اور تھری کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کل ہوگا، دونوں سیکٹرز کی چھ سو کورونا ٹیسٹوں کی رپورٹس ملنے پر فیصلہ ہوگا۔
The post اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CuJ5Tg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box