کسٹمزانٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، 9 کروڑسے زائد مالیت کا سامان ضبط

کراچی: کسٹمزانٹیلیجنس نے بڑی کاررروائی کرتے ہوئے 9 کروڑسے زائد مالیت کا ممنوعہ بھارتی گٹکا، ایرانی ٹائلز اوراسمگلڈ گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن نے پاکستان رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل ہونے والے بھارتی ممنوعہ گٹکا، ایرانی ٹائلز اور گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن رشید شیخ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ مہم کو تیز رفتار بنانے کے احکامات پر ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن حیدرآباد ڈاکٹرصادق اللہ خان نےاسمگلنگ کی روک تھام کے لئے نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرسیدنعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسیدمحمدرضانقوی ،انٹیلی جنس آفیسرسیدشفیق علی، اہلکارنوشادخان،غیاث احمدشاہ، عظیم علی، محمداختر، مظہربیگ، علیم الدین اور محمدرمضان پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ تشکیل دی اور اس چھاپہ مارٹیم نے مختلف علاقوں میں سخت نگرانی شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس ڈاکٹر صادق اللہ خان کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بھارتی ممنوعہ گٹکے کی ایک بھاری مقدارلاہور سے کراچی منتقل کرنے کے لئے میرپور خاص میں قائم ایک گودام میں رکھا گیا ہے جس پر مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام پرچھاپہ مارکر7کروڑ 94لاکھ 83ہزارمالیت کے بھارتی گٹکے کے 50ہزارپیکٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ نے دومزید کارروائیوں میں 26لاکھ روپے مالیت کی دواسمگل شدہ گاڑیاں اور ایک کروڑ25لاکھ 81ہزار مالیت کے ایرانی ٹائلزکے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالربھی ضبط کرلیا ہے۔

The post کسٹمزانٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، 9 کروڑسے زائد مالیت کا سامان ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V6x24Q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...