کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نئی تصویر منظر پر آگئی۔
بلاول بھٹو زرداری، بختاور اور آصفہ نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی فادرز ڈے پر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ پر ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا
آصف زرداری طویل عرصے سے علیل ہیں۔ نیب نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیسز میں انہیں گرفتار کیا گیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق صدر کو رہا کردیا۔
سابق صدر کافی عرصے سے میڈیا سے بھی دور ہیں جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان سے متعلق کئی افواہوں نے بھی جنم لے لیا تاہم ان کی نئی تصویر کے اجرا سے وہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
The post آصف علی زرداری کی نئی تصویر سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ANCToZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box