سندھ کے وزیرغلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

 کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق رکن سندھ اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ دو ہفتے قبل کورونا وائرس وبا کا شکار ہوئے تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیے گئے تھے۔ غلام مرتضی بلوچ صوبائی حکومت کی جانب سے ملیر میں کورونا روک کی تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انچارج بھی تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ غلام مرتضٰی بلوچ کے دنیا سے رخصت ہونے پر شدید صدمہ ہوا۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضی بلوچ محنتی اور بہادر کارکن تھے ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکے گی۔

The post سندھ کے وزیرغلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Bl30mU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...