پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ جہاز کا انجن اور لینڈنگ گیئر نکالنے کی کوششیں تیز

 کراچی: 22 مئی کو گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے ایک انجن اور اس کے لیندنگ گیئر کو نکالنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے انجن اور لینڈنگ گیئر کو ملبے سے تاحال نہیں نکالا جاسکا، دونوں اہم پرزے مکان کے پانی کے اوور ہیڈ ٹینک کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیموں نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ، انجینئرنگ اور سی اے اے کی ٹیمیں تعمیراتی ماہرین کے ہمراہ حکمت عملی بنارہی ہے۔

طیارے کے انجن کی چھت سے دیگر ملبے کے ساتھ منتقلی کے بعد ڈائی گرام ترتیب دیا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں موجود اے اے آئی بی کی ٹیمیں اس پر مزید تحقیقات کرے گی، تحقیقات کے حوالے سے ائربس ماہرین کو بھی آگاہ رکھا جائے گا۔

The post پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ جہاز کا انجن اور لینڈنگ گیئر نکالنے کی کوششیں تیز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eOct4P

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...