شہبازشریف کی 17جون تک ضمانت منظورہوئی ہے آگے کیا کریں گے، فیاض الحسن چوہان

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے۔

شہباز شریف کی ضمانت پر اپنے رد عمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدالت میں پہلی پیشی پرضمانت دی جاتی ہے جب کہ عدالت دوسری پیشی پر میرٹ کو دیکھے گی۔ شہباز شریف کورونا کا بہانہ کرتے رہے ہیں، کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا؟

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے، تاریخ کو تو گزرنا ہی ہے ۔

The post شہبازشریف کی 17جون تک ضمانت منظورہوئی ہے آگے کیا کریں گے، فیاض الحسن چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gRe2jY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...