سندھ میں سرکاری کالج کے طلبہ سے 6 سال بعد فیس وصول کرنے کی تجویز

 کراچی: سندھ میں سرکاری کالج کے طلبہ سے 6 سال بعد ایک بار پھر فیس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ میں ’مفت اور لازمی تعلیم‘ کا ڈراپ سین ہونے جارہا ہے اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈاکٹر منصور عباس نے سندھ کے سرکاری کالجوں کے لاکھوں طلبہ سے 6 سال بعد ایک بار پھر انرولمنٹ اور امتحانی فیسیں لینے کی تجویز دے دی ہے اور اس تجویز پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے جب کہ فی الحال تعلیمی بورڈز کو رواں ماہ سال کی 50 فیصد گرانٹ 1 ارب روپے فوری جاری کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا 6 برس قبل حکومت سندھ نے تعلیمی بورڈز کو سرکاری تعلیمی اداروں کے میٹرک اور انٹر کے طلبہ سے انرولمنٹ اور امتحانی فیسیں لینے سے اس لیے روک دیا تھا کہ صوبے میں ’لازمی اور مفت‘ تعلیم کے قانون پر عمل کیا جاسکے، یہ قانون سندھ اسمبلی نے منظور کیا تھا جس کے بعد بورڈز سے کہا گیا تھا کہ یہ فیسیں حکومت سندھ خود بورڈ کو فراہم کرے گی تاہم 3 سال سے فیسوں کے عوض رقم نہ لینے پر تعلیمی بورڈز شدید مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں اور اب تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

The post سندھ میں سرکاری کالج کے طلبہ سے 6 سال بعد فیس وصول کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jNvedt

سپریم کورٹ کا کراچی میں ہندو جم خانہ کی اصل حالت میں بحالی کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں ہندو جم خانہ کی اصل حالت میں بحالی کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جم خانہ کی بحالی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ( ناپا) کو اس تاریخی عمارت میں نئی تعمیرات کی اجازت کس نے دی؟۔

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو جھاڑ پلا دی

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی آپ کہاں تھے صبح سے؟، آپ نئے نئے آئے ہیں، آپ کو رعایت دے رہے ہیں، ورنہ ایسی کوتاہی برداشت نہیں کرتے۔ کمشنر کراچی نے عدالت سے معذرت کی۔

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ قائد اعظم مزار کے ارگرد آثار قدیمہ کا علاقہ ہے، ان سب کو گرا کر عمارتیں کیسے بن رہی ہیں؟ صدر میں زیب النسا روڈ پر بھی سب عمارتیں گرادی گئیں، کسی کے دل میں کوئی درد نہیں ہوا، حیدرآباد کے حالات تو کراچی سے بھی برے ہیں، سکھر میں بیراج کالونی کے بنگلے گرا دیے، آپ آثار قدیمہ تباہ کرنے پر تلے ہیں، مکلی میں کتے چل رہے ہوتے ہیں، قبروں سے اینٹ اٹھا کر لے گئے لوگ، سندھ سب سے زیادہ تباہ حال ہے، کسی اور ملک میں ایسی سائٹ ہوتی تو ٹورازم کا ذریعہ بن جاتا ، برنس روڈ پر لوگوں نے اوپر اسٹرکچر بنالیا ہے ، تباہ کردیا ہے آپ لوگوں نے ورثے کو۔

سپریم کورٹ نے ہندو جم خانہ میں شادی ہال اور دفاتر ختم کرنے اور ناپا کو متبادل جگہ دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہندو جم خانہ کی اصل حالت میں بحالی کا بھی حکم جاری کردیا اور اس میں المونیم کی ہٹاکر پرانی طرز کی کھڑکیاں لگانے کی ہدایت کی۔

The post سپریم کورٹ کا کراچی میں ہندو جم خانہ کی اصل حالت میں بحالی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GxCuUB

نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم

لاہور: بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق بینکنگ عدالت نمبر 5 میں کشمیر شوگر ملز کیخلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، نجی بین ک کے وکلی نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کشمیر شوگر ملز مالکان نے 2013ء میں قرض حاصل کیا، اور شوگر ملز مالکان طارق شفیع، جاوید شفیع، ابراہیم طارق، زاہد شفیع، علی پرویز نے ذاتی گارنٹی بھی دی، جب کہ کشمیر شوگر ملز کیطرف سے حسنین طارق شفیع، میاں پرویز شفیع اور خالدہ پرویز نے بھی قرض کیلئے گارنٹی دی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قرض کیلئے شوگر ملز مالکان نے چینی کی 50 کلو والی 2 لاکھ 17 ہزار 400 بوریاں رہن رکھوائیں، لیکن ملزمان نے بینک کی واجب الادا رقم کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کروا دیا، قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26 مارچ کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، بینک کا رہن شدہ اسٹاک کشمیر شوگر ملز سے غائب کرنے پر میاں شاہد شفیع سمیت نواز شریف کے دیگر کزنوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم حسنین طارق شفیع، یوسف زاہد، عثمان جاوید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جب کہ ملزم میاں شاہد شفیع، جاوید شفیع، علی پرویز، ابراہیم طارق سمیت دیگر کو ٹرائل کیلئے طلب کر لیا۔

The post نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zz4zJX

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

بنوں: سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن اور حساس اداروں نے میر علی گاؤں کی حدود میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر علیم خان خوشحالی گروف سے ہے، اس کے علاوہ  دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

The post بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GvmzGn

حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی

 اسلام آباد: حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں ماہ بجلی کی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد اب حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی ہے، اور وفاقی حکومت نے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے جس میں نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جب کہ نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

دستاویز کے مطابق نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گی، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر کتنا اضافی بوجھ پڑے گا اس حوالے سے سماعت میں جائزہ لیا جائے گا، تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔

 

 

 

The post حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GqpcZU

قانون شہریوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے مابین جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے، قانون شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں  کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کے شرکا پر پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ طارق اسد نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شرکا پر پولیس تشدد کو غیرقانونی غیرآئینی قرار دیا جائے، شرکا پر تشدد کے ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں کہ قانون شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں دیتا، جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے، ابھی تک سب کچھ پنجاب میں ہورہا ہے، پنجاب ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، معاملہ انسانی جانوں کا ہے،اس لئے ہم اس کیس کو دیکھیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ تمام احکامات وفاقی حکومت جاری کررہی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم پیر کو فریقین کو طلب کر لیتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پیر تک بہت دیر ہو جائے گی،حکم امتناعی کی درخواست پر آج آرڈر جاری کرنے کی استدعا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں صرف ایک دن دے دیں، ہم فریقین کو طلب کرکے رپورٹ لیتے ہیں۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post قانون شہریوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bo11aH

پنجاب میں رینجرز کو گولی چلانے کا اختیار

 لاہور: کالعدم تنظیم کا احتجاج روکنے کےلیے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا۔

پنجاب میں رینجرز کو مظاہرین کو روکنے کیلئے ضرورت پڑنے پر اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز بغیر وارنٹ کسی بھی جگہ داخل ہو سکتی ہے اور ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شبہ میں کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کا احتجاج؛ پنجاب رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا طریقہ طے کردیا گیا

رینجرز کسی بھی جگہ سے ہتھیار اور دیگرسامان قبضے میں لے سکتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں اور خطرہ ثابت ہونے والوں کیخلاف مقدمات درج کروا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کالعدم تنظیم سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کو اختیار ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف گولی چلانے کا حکم دے جس سے ریاست و عوام کو جان ومال کا خدشہ ہو، اس شق کا اطلاق تب ہوتا ہے جب ریاست کو امن و امان کا سنگین مسئلہ درپیش ہو، آئین کے سیکشن 147کے تحت اس وقت رینجرز کو پنجاب پولیس کے اختیارات حاصل ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 5 کے تحت بھی رینجرز کو اختیارات دیئے گئے۔

The post پنجاب میں رینجرز کو گولی چلانے کا اختیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Gvj7LV

جہلم میں کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے پلوں پر دیواریں تعمیر

 راولپنڈی: حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے جی ٹی روڈ پر چناب و جہلم کے مقامات پر رابطہ پلوں پر کنٹینرز کے بعد دیواریں کھڑی کرنا شروع کردیں۔

پلوں پر مختلف مقامات پر حفاظتی باڑ توڑ کر رکاوٹوں کے لیے وقفے وقفے سے بند کی شکل میں دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں۔ مارچ کے شرکاء کے پاس جدید تین سے چار ہیوی کرینیں اور ایکسیکویٹرز سمیت مختلف مشینیں بھی ہیں۔

آر پی او راولپنڈی عمران احمر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جہلم میں خود موجود رہ کر صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ رینجرز بھی چناب اور جہلم کے مقامات پر موجود ہے۔

حکومت نے مارچ کو کسی بھی صورت جہلم سے آگے نہ بڑھنے دینے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ نیشنل ہائی وے ، جی ٹی روڈ ، چناب ٹول پلازہ سے چکوال موڑ بھائی خان سوہاوہ تک چھ مقامات سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اوجلا کینال وزیر آباد ،چناب ٹول پلازہ گجرات، کینال بریج اور جہلم ٹول پلازہ ، جہلم کینٹ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مقامات، چکوال موڑ، بھائی خان پل سوہاوہ کے مقامات ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

The post جہلم میں کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے پلوں پر دیواریں تعمیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZD7T7r

میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب

 کوئٹہ: میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔  قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے بتایا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

میرعبدالقدوس بزنجو اجلاس میں بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے، کیونکہ قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ قدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالقدوس بزنجو وزارت اعلیٰ اور میر جان جمالی اسپیكر كیلئے نامزد

قدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی آج ہی اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری شام پانچ بجے منعقد کی جائے گی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیں گے۔

The post میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pLcijp

سپریم کورٹ کا ایک ماہ میں کراچی میں عمارت تجوری ہائٹس گرانے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر تعمیر تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے اراضی پر عمارت تجوری ہائٹس کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عمارت تجوری ہائیٹس کو بارود سے گرانے کا حکم دیں گے، چیف جسٹس

وکیل رضا ربانی نے کہا کہ الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے، میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔

The post سپریم کورٹ کا ایک ماہ میں کراچی میں عمارت تجوری ہائٹس گرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jNadzu

سوشل میڈیا پر ٹی ایل پی کےلیے پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹی ایل پی کیلیے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحری لبیک کے 30 کارکن گرفتار کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیم کے مارچ کو سپورٹ کرنے کے لیے نکلے تھے اور انہوں نے جلاؤ گھیراؤ اور موت کا خوف دلا کر دکانیں بند کرانے کی کوشش کی ، ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اپنی کارروائی میں اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سمیت مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتار کیا تھا اور ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد سے حمزہ شیخ جبکہ دیگر شہروں سے نعیم سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر سوشل میڈیا پر نفریت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور کلپ اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔

The post سوشل میڈیا پر ٹی ایل پی کےلیے پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bpy7Hp

بھارت میں اقلیتوں کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں ، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ تری پورہ بھارت میں انتہاء پسند ہند توا جتھوں کی جانب سے یہ افسوسناک اور بہیمانہ حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں، اور اطلاعات کے مطابق ریاستی مشینری مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندتوا کے زیراثر بی جے پی اور  آر ایس ایس مل کر منظم انداز میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کراتی آرہی ہے، آج کے بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، آسام میں دہائیوں سے آباد مسلمانوں کو ان کے آبائی گھروں سے زورزبردستی اورجبر کے ذریعے بے دخل کیا اور نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا، اقلیتوں پر حملے روکنے، عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

The post بھارت میں اقلیتوں کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3blxXGl

ٹی ایل پی احتجاج؛ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری کے مطابق اجلاس میں  کالعدم تنظیم کی  سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا اور قومی سلامتی سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے، ہم واضح کرچکے ہیں کہ جب تک کالعدم جماعت کے کارکن سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے کیا جائے، محب وطن خود کو احتجاج سے لاتعلق کریں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

The post ٹی ایل پی احتجاج؛ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mr7EVq

کوروناوبا؛ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 659 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید17افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار  093 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 659 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 17 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کوروناوبا؛ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 659 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XT7L2G

وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں، مکین اذیت سے دوچار

 کراچی:  وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) کی عدم توجہی کے سبب کراچی کی وفاقی کالونیاں مسائل کا گڑ ھ بن گئی ہیں۔

وفاقی حکومت کی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے تحت کراچی میں کئی وفاقی کالونیاں ہیں جن میں پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، جہانگیر کوارٹرز، کلٹن روڈ کوارٹرز، جمشید کوارٹرز اور فیڈرل کیپٹل ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ان کالونیوں میں وفاقی ملازمین کو مکانات اور فلیٹس الاٹ کرنا اسٹیٹ آفس کی ذمے داری ہے جبکہ ان کالونیوں میں پانی ، سیوریج ، مرمت اور بحالی کی ذمے داری پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ( پاک پی ڈبلیو ڈی ) کی ہے۔

یہ کالونیاں پاک پی ڈبلیو ڈی کی عدم توجہی کے سبب مسائل کا گڑھ بن گئی ہیں اس حوالے سے مارٹن کوارٹرز کے رہائشی سماجی رہنما کلیم الحق عثمانی نے بتایا کہ وفاقی کالونیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کئی سال ہو گئے پاک پی ڈبلیو ڈی ان علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا جس کی وجہ سے یہ کالونیاں تباہی سے دوچار رہیں خصوصاً پاکستان کوارٹرز ، مارٹن کوارٹرز اور اطراف کی کالونیوں میں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ، سیوریج لائنیں ناکارہ ہوگئی ہیں، پانی کی کمی کا مسئلہ ہے۔

پاک پی ڈبلیو ڈی کا عملہ ان کالونیوں کی مرمت اور بحالی کے لیے کوئی کام نہیں کرتا، ایف سی ایریا ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ندیم اختر نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں 5200 فلیٹس ہیں جو مختلف درجوں کے ہیں انھوں نے بتایا کہ ایف سی ایریا کا سب سے برا حال ہے، یہاں سیوریج لائنیں مکمل طور تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے گٹر کا پانی جگہ جگہ جمع ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے بیشتر ملازمین رٹائرڈ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں صفائی یا سیوریج لائنیں صاف کرنے کے لیے عملہ موجود نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایف سی ایریا کے فلیٹس کی بھی کافی عرصے مرمت نہیں ہوئی ہے  جس کی وجہ سے کئی عمارتیں خستہ ہوگئی ہیں، پاک پی ڈبلیو ڈی کا صرف یہ کہنا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں یا وہ یہ کہہ کر لوٹا دیتے ہیں کہ یہاں پر رٹائرڈ ملازمین یا ان کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں ان کے لیے ہم کچھ نہیں کر سکتے جبکہ رٹائرڈ ملازمین یا حاضر سروس ملازمین ہوں ان کی تنخواہوں یا پنشن سے کٹوتی ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی آبادیاں جن حلقوں میں موجود ہیں وہاں کے اراکین اسمبلی بھی رہائشی آبادیوں کے لیے کچھ نہیں کررہے ہیں۔

The post وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں، مکین اذیت سے دوچار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w3bGa0

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...