گوجرہ: دوست کی مہندی میں جانے والے لڑکے نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق گوجرہ میں دوستوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں دوست مہندی کی تقریب میں جارہے تھے، کہ راستے میں عرفان شاہ نامی لڑکے نے پسٹل سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میںہارون عبدالاحد شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں عرفان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد کا بیان ہے کہ ملزمان نے سابقہ عداوت پر بیٹے کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا، اور دوست کی مہندی میں جانے کا پروگرام بنایا اور اپنی دشمنی نکال دی، مقتول ہارون عبدالاحد فالکن بیکری گوجرہ میں ملازم تھا اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
The post مہندی پر جاتے ہوئے دوست نے دوست کو فائر کرکے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dkZVmz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box