پیپلز پارٹی کا وفاق اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے، مفتاح اسماعیل

 کراچی: مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفاق میں اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے، یہ فیڈریشن کی بات کرتے ہیں اور صوبے میں حقوق سلب کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اختیارات پر حملہ کیا ہے اور مزید اختیارات ختم کردئیے ہیں۔

وہ اتوار کو مسلم لیگ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع سابق گورنر سندھ محمد زبیر، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان اور سابق میئر کراچی رکن رابطہ کمیٹی وسیم اختر نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

سندھ میں فنڈز کی تقسیم این ایف سی پر ہو لیکن نیت صاف ہونی چاہیے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ سندھ میں فنڈز کی تقسیم این ایف سی کی بنیاد پر ہو لیکن نیت صاف ہونی چاہیے، ن لیگ میں فیڈرل ٹیکس ریونیو ڈبل ہوا تو صوبے کو زیادہ پیسہ ملا، اندرون سندھ پیسہ کہاں لگ رہا ہے، اگر کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو کہیں تو پیسہ لگے گا۔

پیپلز پارٹی نے بلدیات کے سارے اختیارات چھین لیے، عامر خان

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق سے امید لگاتی ہے کہ لیکن وفاق میں اپوزیشن سے کسی بل پر مشاورت نہیں کی جاتی، صوبے میں وہ اس کے برعکس کرتے ہیں، کسی سے مشاورت نہیں کی اور جعلی اور کھوٹی اکثریت سے بل پاس کرادیا، جو مئیر کے پاس سروسز ٹیکس، تعلیمی اداروں یا اسپتال کے اختیارات تھے وہ بھی چھین لیے اب کے ایم سی نام کا کے ایم سی رہ گیا ہے۔

احتجاج کریں گے اور اسمبلیوں کا گھیراؤ بھی کریں گے، عامر خان

انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ مشرف دور کا بلدیاتی نظام بحال کررہے ہیں، ہم احتجاج کررہے ہیں اور ہم اس احتجاج کو بڑھائیں گے، اگر اسمبلیوں کا گھیراﺅ کرنا پڑا تو کریں گے۔

مرتضی وہاب مراد علی شاہ کے خاص ہیں، ڈرامہ نہ کریں، وسیم اختر

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کو چاہیے کہ وہ آئیں بائیں شائیں نہ کیا کریں، یہ باتیں پرانی ہوگئیں، مرتضی وہاب کو چاہیے کہ کے ایم سی کو اختیارات واپس دلوائیں، وہ جہاں بیٹھیں ہیں ان کے پاس پاور ہے، وہ مراد علی شاہ کے خاص ہیں وہ یہ ڈرامے نہ کریں اس شہر کے لیے کچھ کریں۔

دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے نئے بلدیاتی قانون سازی پر پارٹی کی جانب سے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

The post پیپلز پارٹی کا وفاق اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے، مفتاح اسماعیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31DI3Ry

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...