کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غیر قانونی عمارتوں اور خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا آرڈیننس اعتراض لگاکر واپس کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غیر قانونی عمارتوں اور خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا بھجوایا گیا آرڈیننس مسترد کردیا ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ آرڈیننس کی کسی شق میں یہ بات شامل نہیں کہ خلاف قانون تعمیرات اور عمارتوں کے ذمہ داروں کو کیا سزا و جرمانہ ہوگا۔ اس میں ایک معین تاریخ مقرر دی جانی چاہیے کہ کمیشن کب سے کہاں تک عمارتوں کو ریگولیٹ کرے گا ، اس میں واضح ہونا چاہیے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی عمارت کو ریگولرائز نہیں کیا جائے گا۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی کوئی عمارت ریگولائز نہیں ہونی چاہیے ، کمیشن کے فیصلے اکثریت یا اتفاق رائے سے ہونے چاہییں۔ آرڈیننس میں واضح کیا جائے کتنے ارکان کا کورم ہو اور کسی کی سیاسی وابستگی نہ ہو۔
The post گورنر سندھ نے غیر قانونی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pKMVwv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box