ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری پر رشوت لیکر زیادتی کے ملزم کو چھوڑنے کا الزام

 کراچی: خواجہ اجمیر نگری کے ایس ایچ او راؤ ناظم نے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو نے ملزم کو پکڑ کر تھانے کے حوالے کیا تھا، پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو کے ترجمان کے مطابق آج صبح انہیں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے فور کے چورنگی کے قریب سیکٹر فائیو اے سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس پر فوری ایکشن کرتے ہوئے ون فائیو کی موبائل پانچ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچی اور کالر کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم جنسی زیادتی کے واقعے میں ملوث تھا، ون فائیو کی موبائل نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے خواجہ اجمیر نگری پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری انسپکٹر راؤ ناظم نے ملزم کو مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز نے ایس ایچ او کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد مرتبہ انہیں ٹیلی فون کالز کیں اور واٹس ایپ پر میسج بھی کیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

The post ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری پر رشوت لیکر زیادتی کے ملزم کو چھوڑنے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DjNvWL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...