اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق

جھنگ: تلخ کلامی پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کو قتل کر دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو ان کے رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،  عمران جعفر کچھ ماہ قبل ہی بطور اے سی جھنگ تعینات ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر  تھانہ لنگرانہ کی حدود میں اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 237 چنیوٹ گئے ہوئے تھے، جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، اور ان کے قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنیوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

The post اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DqmCAn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...