وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اس ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی، پنجاب کے شہریوں کوانکی دہلیز پر ایمرجنسی سروسزکی فوری فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن کلیدی کردار ادا کرے گی، ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو کرچکی ہے جب کہ پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیوائیرایمبولینس جلد شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہوگی، سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ایپ پنجاب کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین اقدام ہے، سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سروسز کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، ریسکیوسروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب جنوبی ایشیاء کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس کاآغاز ہونے جارہاہے اور اس کی منظوری دے دی ہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oHVRn1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...