سانحہ سیالکوٹ سے پاک سری لنکا تعلقات میں کمی نہیں آئے گی، وزیر خارجہ

 لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ سے پاک سری لنکا تعلقات میں کمی نہیں آئے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ بہت افسوس ناک اور باعث ندامت ہے، اس پر سری لنکا نے پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات کو سراہا ہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اس واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی، سری لنکا سمجھتا ہے کہ پاکستان بھی اس معاملے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق کہا کہ سربیا کے اکاؤنٹ سے اور بنگلہ دیش سے آنے والی خبر بے بنیاد ہے ، بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں جانے دیتا وہ اپنی لیب کے ذریعے غلط معلومات پھیلاتا ہے، ہم نے اپنا اکاؤنٹ ریکور کیا ہے بھارت ایسی حرکتیں کرتا ہے اور کرتا رہے گا، سربیا اور بنگلہ دیش کے سفارت خانوں کی تنخواہوں کا مسئلہ نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل شام میری چین کے اہم شخص سے بات ہوئی اور تبادلہ خیال کیا، کچھ لوگ سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے، کچھ قوتیں ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان کا ہاتھ موڑنا چاہتی ہیں، اگر ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام اب نہ نکالا گیا تو پھر اس کی جانبداری پر سوال آ جائے گا، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان نے ستائیس میں سے ساڑھے چھبیس مطالبات پورے کردیئے ہیں، اگر اگلے اجلاس پر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نہیں نکالا جاتا تو ان پر سوالیہ نشان ہوگا۔

The post سانحہ سیالکوٹ سے پاک سری لنکا تعلقات میں کمی نہیں آئے گی، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IkaRz1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...