بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر نہیں ہو سکتے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کیلئے نہیں بنائی گئیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، جس کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں، تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا ہے، ای وی ایم میں نیشنل اور صوبائی ووٹنگ کیلئے دو ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے، تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔

The post بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31yqVfM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...